کاٹلنگ(تحصیل رپوٹر) مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں 7سالہ پرانی دشمنی ختم، جرگہ کی کوششوں سے فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔
کاٹلنگ میں فریقین میں امن اور دشمنی خاتمے کا جرگہ ساولڈھیر میں ہوا، طالب علم کے قتل کا تنازع جرگہ مشران کی کوششوں سے ختم ہو گیا، اور اس دوران کاٹلنگ میں 7سالہ پرانی دشمنی ختم ہو گئی، دونوں فریقین نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کر کے صلح کرلی، جس کی وجہ سے علاقے میں پنپنے والی تنازعہ کی ہوا تھم گئی اور ساولڈھیر جرگہ ایک بار پھر امن و اتفاق کی علامت بن گیا۔
