خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دو خواجہ سرا قتل کر دیئے گئے، یہ واقعہ سرائے نورنگ سبزی منڈی کے ساتھ واقع مارکیٹ میں پیش آیا۔
فائرنگ کے اس واقعہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے خواجہ سراوں کی شناخت ذاکر اور ڈالر کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا۔
