بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل گھر کے قریب شہید کر دیا گیا، جس کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی۔
شہید ہونے والا پولیس اہلکار انوسٹی گیشن سٹاف تھانہ صدر میں تعینات تھا، شہید اہلکار الیاس سکنہ والخئی ممہ خیل تھا کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
نامعلوم مسلح حملہ آور پولیس کانسٹیبل گھر کے قریب شہید کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ بتایا گیاہے کہ حملہ آور بطرف مندیو روانہ ہوئے۔
بعدازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
