اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ذاتی اور سیاسی دونوں سطحوں پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلک ناز چترالی نے کہا کہ جب وہ گرفتار تھیں تو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی روزانہ ان کے بچوں سے رابطہ کرتے، ان کے لیے ناشتہ اور کھانا لے کر آتے اور تسلی دیتے کہ اگر تمہاری ماں جیل میں ہیں تو میں تمہارا انکل ہوں، تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد عرفان صدیقی کی وفات نے انہیں ایک اور گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلک ناز نے کہا کہ عرفان صدیقی نہ صرف ایک شفیق انسان تھے بلکہ ایوانِ بالا میں ان کا کردار ہمیشہ رہنمائی کا باعث رہا
