موری لشٹ ایریگیشن پائپ لائن منصوبہ مکمل، 9 کروڑ روپے کی اسکیم سے آبپاشی کا پانی علاقے تک پہنچ گیا
اہلیانِ موری لشٹ کا سابق صوبائی وزیر وزیر زادہ اور ایم این اے عبد اللطیف کو خراجِ تحسین، منصوبے کے افتتاح کی اپیل
چترال: تقریباً 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے موری لشٹ ایریگیشن پائپ لائن منصوبے کے ذریعے آبپاشی کا پانی علاقے تک پہنچ گیا، جس پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جناب وزیر زادہ اور رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اہلیانِ علاقہ کے مطابق سال 2020-21 میں سابق صوبائی وزیر وزیر زادہ کی دعوت پر موری لشٹ کے عوام نے بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے ٹرانسفارمر، سڑک اور موری لشٹ ایریگیشن پائپ لائن سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کے مطالبات پیش کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بعض سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان مطالبات کا مذاق اڑاتے تھے، تاہم آج یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔
اہلیانِ علاقہ نے کہا کہ موری لشٹ ایریگیشن پائپ لائن کی تکمیل سے زرعی اراضی کو آبپاشی کی سہولت میسر آ گئی ہے، جس سے مقامی کسانوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں سابق صوبائی وزیر جناب وزیر زادہ اور رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا