پشاور(پختونخوا نیوز)پشاور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز مستقل ججز کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ چاروں ججز اس سے قبل ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ جنوری 2026 میں جوڈیشل کمیشن نے ان چاروں ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔
حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں عدالتی افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز نے باضابطہ طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں