شیرگڑھ (نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع مردان کے علاقے شیرگڑھ، کسٹم کے قریب ایک نجی سکول میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سکول انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے کارروائی شروع کی اور سانپ کو تلاش کرکے مہارت کے ساتھ محفوظ طریقے سے پکڑ لیا۔
ریسکیو ٹیم نے سانپ کو سکول سے بحفاظت باہر منتقل کردیا، جس کے باعث طلبہ اور عملے کو ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر سکول انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔