نوشہرہ (بیورورپورٹ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جلانے کے لئے لکڑیاں جمع کرنے والی دادی نواسی جاں بحق ہوگئیں،پبی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں نوشہرہ کے تھانہ پبی میں عبد الرحمن ولد اطلس خان ساکن باڑہ حال تانی گڑھی نوشہرہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری 60سالہ ضعیف العمر والدہ مسما جان بی بی اور 8سالہ مناہل علاقے کے ویران جگہ پر گھر میں جلانے کے لئے لکڑیاں جمع کر رہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میری 60سالہ ضعیف العمر والدہ جان بی بی اور 8 سالہ بیٹی مناہل موقعہ پر جاں بحق ہوگئیں پولیس نے مقتولین کے قتل کا مقدمہ عبد الرحمن ولد اطلس خان کی مدعیت میں درج کر دیا رپورٹ کندہ مدعی عبد الرحمن کے مطابق ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی۔
