نوشہرہ ( بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقعہ پر جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں عمران اور محمد رحمان کسی کام کی غرض سے موٹر سائیکل نمبر NRO 999کے زریعے جارہے تھے کہ مین جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نمبر TSK 871نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمران نامی نوجوان موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا ساتھی محمد رحمان شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اکوڑہ خٹک پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے کر فرار ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
