ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی کے تھانہ آئی ڈی ایس گدون انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ڈنڈ گندف کیمپ کی جامع مسجد سے چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے مسجد سے چوری کیے گئے 8 پنکھے اور 25 نلکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی ٹوپی نیاز گل خان اور ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون بشر خان کے مطابق کارروائی مسجد کے خادم زبیر رحمان کی رپورٹ پر تفتیش کے بعد عمل میں لائی گئی، تاہم اس میں کامیابی ملی اور ملزم گرفتاری سمیت مال مسروقہ بھی برامد کر لیا گیا۔