ضلع چارسدہ میں کم عمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
مقدمہ کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے سرڈھیری گل آباد میں گھر میں گھس کر 14/15 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، دو نامزد ملزمان مسلح ساتھیوں سمیت گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، اور مبینہ طور پر طیبہ نامی لڑکی کو زبردستی ہاتھ پکڑ کر گھر سے لے جانے کی کوشش کی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کے شور اور مزاحمت پر مبینہ ملزمان لڑکی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے، مقدمہ کے مطابق اس واقعے کا شاخسانہ رشتے سے انکار کی رنجش قرار دیا جا رہا ہے، لڑکی کا رشتہ پہلے ہی دوسری جگہ طے تھا۔
تھانہ سرڈھیری پولیس نے شوکت، اکبر خان اور نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں