ضلع ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے محلہ کھٹہ کی رہائشی کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب خان ولد تورلائی خان، سکنہ محلہ اعوان آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کوٹ نجیب اللہ کے محلہ کھٹہ میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی اور اس کی ویڈیو بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم ثاقب خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی شناخت اور دیگر نجی معلومات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ وقوعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ کیس میں مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔