چارسدہ (نمائندہ پختونخوا نیوز)گھڑی حمید گل، رجڑ کے قریب چارسدہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے دو بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے فورا بعد مقامی افراد نے زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے فرار ڈرائیور کی تلاش اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔حادثے کے باعث علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ شہریوں نے بائی پاس پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مثر کارروائی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔