ضلع نوشہرہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے تین افراد دب کر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ کے جہانگیرہ بائی پاس روڈ پر جامعہ روضۃ القرآن مدرسہ میں زیرِ تعمیر چھت کام کے دوران اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے واقعہ میںزخمیوں میں 38 سالہ حارث ساکن مہمند، 22 سالہ حمزہ ساکن مہمند اور 45 سالہ قاری انور اللہ جس شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔