مردان(سٹاف رپوٹر) ضلع مردان میں سوات موٹروے بابوزو انٹرچینج کے قریب ایکسائز گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایکسائز پولیس کے 5 اہلکار شدید زخمی ہو گئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعدازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ایکسائز گاڑی حادثے کا شکار ہو نے کے اس دلخراش واقعے میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں 50 salo ایمل بادشاہ سکنہ سوات، 28 سالہ سلمان، سکنہ مردان، 33 سالہ فواد، سکنہ کاٹلنگ، 28 سالہ وحید، سکنہ چارسدہ، 26 سالہ بلال احمد، سکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔