تخت بھائی، (حیات اللہ اختر ) تحصیل تخت بھائی کے علاقے نوے کلے میں فائرنگ کے واقعے میں لقمان ولد ابراہیم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوے کلے میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے لقمان شدید زخمی ہوا، جس پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں اسے مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) تخت بھائی منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ کس وجہ سے پیش آیا اور اس میں کون ملوث تھا، اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔