سوات (ویب ڈیسک) ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ کے نشاط چوک میں 9 سالہ بچی سے زیادتی اور اسے قتل کیے جانے کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واقعہ مدین میں پیش آیا تھا، جس پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایک ماہ کے اندر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
احتجاج کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ سوات میں بچیوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید فعال بنایا جائے۔