وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پنجاب کے پارلیمنٹرز کا اجلاس
پشاور,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پنجاب کے پارلیمینٹیرینز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں بھرپور عوامی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لاہور کے عوام کل خود سڑکوں پر نکلے ہیں اور ہم نے کسی کو کوئی پلان نہیں دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لوگوں کے گھروں پر دھاوے بولے جا رہے ہیں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ گھروں میں خوف کے ماحول میں رہنے سے بہتر ہے کہ جیل چلے جائیں، کیونکہ پاکستان کے عوام کو خوفزدہ کر کے نہیں رکھا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عزم ظاہر کیا کہ 27 ستمبر کو حقیقی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے اور پوری قوم گھروں سے باہر نکلے گی۔