طائف:سعودی عرب کے شہر طائف کی فضائی حدود میں حوثیوں کے ڈرون حملے کے دوران سعودی دفاعی نظام نے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا، تاہم ملبہ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق ڈرون کا ملبہ مختلف مقامات پر گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ ملبے کی زد میں آکر ایک یمنی شہری جاں بحق ہوا، جبکہ ایک سعودی خاتون اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈرون کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں