پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کی دوسری شادی، 22 سال بعد اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا، شادی کا خوبصورت لباس اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کیمرون اوریلی کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی، جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل ہوگئی۔
بیٹوں کی ماں کیساتھ شاندار انٹری
جمائمہ کی دوسری شادی کے موقع پر دونوں بیٹے قاسم خان اور سلیمان عیسیٰ خان بھی شریک ہوئے اور اپنی والدہ کو تقریب میں ساتھ لے کر گئے۔
انہوں نے شادی کے موقع پر معروف فیشن ہاؤس آسکر ڈی لا رینٹا کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا، جس میں وہ انتہائی پُروقار نظر آئیں۔
22 سال بعد زندگی میں نیا موڑ
جمائمہ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی 2004 میں ختم ہوگئی، دونوں کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں