رستم (نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع مردان کی تحصیل رستم مین افسوسناک واقعہ، کنویں سے ایک شخص کو نکالنے کی کوشش میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعات کے مطابق رستم کے مچھی کلے کے ایک گھر کے کنویں میں گرنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں والد اور ہمسایہ بھی کنویں میں جا گرے۔
واقعے میں شاہ روم، اس کے والد اعجاز اور ہمسایہ الف زادہ جاں بحق ہوگئے، تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر رستم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے رستم ہسپتال منتقل کردی گئیں، اس افسوس ناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار رہی، جبکہ اس واقعے کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ ضلع مردان کی تحصیل رستم مین افسوسناک واقعہ، کنویں سے ایک شخص کو نکالنے کی کوشش میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔