جمرود(دلاور خان آفریدی) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ تختہ بیگ میں غیرقانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود کی نگرانی میں کی گئی، جس میں 16 کرش پلانٹس سیل کر دیئے گئے، اور ان کے مالکان کو تنصیبات مقررہ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تنصیبات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔