رستم (نمائندہ پختونخوا نیوز) تحصیل رستم کے علاقے برینگڑ شاطورو میں 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت احمد جمال کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش تحویل میں لے کر ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔