چارسدہ:تھانہ پڑانگ کی حدود معروف خیل میں مکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ بھائی اور بہن زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مکان کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ظہور جان ولد رویدار جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے بھائی ابن امین اور بہن مسماة(ش)زخمی ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پڑانگ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے سمیت واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی مزید وجوہات اور ملزمان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔