لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا، جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ اپر مال میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جم خانہ جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو 3ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی گئی، جس کے بعد 3 ایم پی او کے تحت حراست کا حکم جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
علیمہ خان کی گرفتاری کی مزید قانونی تفصیلات اور انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ مقف سامنے آنا باقی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔