ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں رکشے کو گاڑی کی ٹکر کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے کہوئی برمول سے تعلق رکھنے والے تیز رفتار رکشے کو کوٹی شاہ کے مقام پر پیچھے سے آنے والی سوزوکی نے ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں انس نامی بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق بچے اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹائپ ڈی ہسپتال اینزرگی منتقل کر دیا گیا۔