سوات:سیدو شریف کی کالج کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے زین العابدین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق زین العابدین کمشنر آفس میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔
فائرنگ کے دوسرے زخمی کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔