پشاور(بیورورپورٹ)ویب ڈیسک: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے وائرل ویڈیو کی تردید کر دی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر 10 ہزار روپے کے چالان پر فائرنگ کے دوران 2 ٹریفک اہلکار قتل کر دیئے گئے۔
ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر مبینہ طور پر مشتعل ڈرائیور نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس سے اہلکار جاں بحق ہوگئے، بعد ازاں ڈرائیور نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
اس واقعے کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے واقعے کا پشاور سے کوئی تعلق نہیں اور شہر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو 27 ستمبر کو ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو کو غلط تناظر اور معلومات کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔