ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ پختونخوا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
واقعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن چیک پوسٹ پر اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران کوئٹہ سے آنے والی مسافر گاڑی کی تلاشی لی گئی، اور منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے خاتون اور ایک مرد گرفتار کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تین کلو چرس اور 1600 گرام آئس برآمد کر لی گئی، جبکہ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کوئٹہ سے آنے والی مسافر گاڑی سے سوار تھے