خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات کے نئے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی تعیناتیوں کے بعد خیبر میڈیکل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف سوات سمیت 8 جامعات کو نئے وائس چانسلرز مل گئے ہیں۔
8 جامعات میں نئے وی سیز تعینات
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر ڈاکٹر جلیل کو تعینات کیا گیا ہے۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر کی ذمہ داری ڈاکٹر عمران خان کو سونپی گئی ہے۔
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ انور مقرر ہوئی ہیں۔
یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر حسن الامین کو مقرر کیا گیا ہے۔
مالاکنڈ، شرینگل اور صوابی یونیورسٹیوں میں بھی تقرریاں
نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال منیر مقرر کیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے وائس چانسلر کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد ادریس کو سونپی گئی ہے، جبکہ یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر کے طور پر ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی کو تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کو مقرر کیا گیا ہے۔
نئی تقرریوں کے بعد مذکورہ جامعات میں وائس چانسلرز کی قیادت میں انتظامی اور تعلیمی امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔