: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں لاپتہ دوسرا شخص بھی قتل کر دیا گیا جس کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعات کے مطابق اپر کرم بوشہرہ سے لاپتہ ہونے والے شخص ریاض خان کی لاش برامد کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بوشہرہ کا رہایشی ریاض خان گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا، گزشتہ روز بھی مالی خیل کے رہائشی لاپتہ گل مرجان کی لاش دریا کے کنارے سے برآمد ہوئی تھی، اس کے 24گھنٹوں کے دوران دو لاپتہ افراد کی نعشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سیکرٹری انجمن حسینیہ اور لواحقین نے بتایا کہ کئی دنوں سے لاپتہ آفراد کو بازیاب کرانے میں پولیس مسلسل ناکام ہوئی، یہ آفسوسناک کاروائیاں آمن کی فضاء کو خراب کرنے کی سازشیں ہیں، یاد رہے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں لاپتہ دوسرا شخص بھی قتل کر دیا گیا جس کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
ان واقعات کے بعد ٹل پاراچنار روڈ گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے، جس سے پشاور جانے والے مریضوں، مسافروں طلباء طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
