جمرود(دلاور خان آفریدی) ضلع خیبر میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی میر گھٹ خیل سے برآمد ہوئی ہے ۔
تین روز قبل لاپتہ ہونے والا مشرف ولد حکیم خان کی نعش تھانہ میلوارڈ کی حدود آکا خیل میرگھٹ خیل سے ملی ۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے لئے اور نعش کو قانونی کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا ۔
والد کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازع یا دشمنی نہیں ،متاثرہ خاندان نے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
