اسلام آباد( بیورورپورٹ)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کردیا،اضافے کے بعد پیٹرل کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے جبکہ اب ہر ہفتے قیمتیں تبدیل ہوگی۔جمعہ کونائب وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم مصنوعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ ، یکم مارچ کو جب ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کو ریوائس کیا اس وقت عالمی مارکیٹ میں 78ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں 88ڈالر فی بیرل ہے جبکہ 108ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 150ڈالر فی بیرل سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعات، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ کو دیکھتے ہوئے لیوی کی ڈیوٹی 55 روپے بڑھائی ہے۔
