ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں کوہاٹ: اباسین سکول کے قریب تالاب میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جن کی نعشوں کو ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم اور مقامی افراد نے مشترکہ طور پر کارروائی کر کے برامد کر لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ عریب ولد مزمل شاہ اور 10 سالہ علیان ولد احمد شاہ شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق تالاب میں جو دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں ان کا تعلق گمبٹ سے بتایا گیا ہے۔
