مردان(بن یامین سے) مردان میں اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی سمیت دو خواتین گرفتار کر لیں۔
واقعات کے مطابق ضلع مردان کے علاقہ آلہ داد خیل میں شوہر کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس کے مطابق 6 اپریل کو قتل ہونے والے شوہر کی نعش 14 اپریل کو نہر سے برآمد ہوئی، اس قتل کیس میں بیوی، دیورانی اور غیر مرد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کو نشہ آور گولیاں دے کر قتل کیا گیا جبکہ واتدات کے بعد نعش کو بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں ملزمہ بیوی نیلم اور شائستہ گرفتار کر لی گئیں، جبکہ مرکزی ملزم جلیل مفرور ہے، دوران تفتیش پولیس نے آلہ قتل، گولیاں اور دیگر شواہد برآمد کر لئے جبکہ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے
