اسلام آباد: ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات 14 گھنٹے بعد مکمل ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے، ایرانی اور امریکی مذاکراتی وفود کے درمیان بالمشافہ بات چیت کے ایک اور دور کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا۔ایرانی حکومت نے مذاکرات آج بھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں جو اختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے، ایرانی میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ اور چند دیگر امور بدستور شدید اختلاف کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
