لوئردیر میں سرکاری سکول استاد جلاد بن گیا ، ہوم ورک نہ کرنے پر طالب علم کے دونوں بازو توڑ ڈالے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صدیقہ بانڈہ عشیرئی درہ میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طالب علم پر تشدد کرکے استاد نے دونوں بازو توڑ ڈالے۔
ٹیچر کے بہیمانہ تشدد سے طالب علم کے دونوں باز فریکچر ہوئے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کردی گئی۔
متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔
