اسلام آباد;ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں مزید 1گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیاجبکہ وکیل صفائی کی طبیعت ناسازہونے کے باعث سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔منگل کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔پراسیکیوٹر نوید کیانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔عدالت میں بیان قلم بند کرنے کیلئے 5گواہان موجود تھے، پہلی گواہ آمنہ بی بی کا بیان مکمل قلم بند کیا گیا۔ گواہ آمنہ بی بی پر جرح کے دوران وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہو گئی۔عدالت نے وکیل صفائی کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی۔