بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی بزنس مین کیمرون اوریلی سے منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ واقعات کے مطابق سکرین رائٹر پروڈیوسر کیمرون اوریلی سے جمائما گولڈ سمتھ مبینہ طور پر دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون گزشتہ 12 ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے منگنی کر لی ہے، 62 سالہ کیمرون او ریلی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔
جمائما کے اہلِ خانہ بھی اس رشتہ سے خوش ہیں اور ان کے بھائی رابن برلے، جو لندن کے معروف کلب فائیو ہارٹ فورڈ سٹریٹ کے مالک ہیںکیمرون اوریلی سے ملاقات کر چکے ہیں۔