تخت بھائی(حیات اللہ اختر)تخت بھائی مین ملاکنڈ روڈ پر واقع بہادر کلے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماڈل بازار ہائی سکول روڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سبحان اللہ کی 5 سالہ دختر شاندانہ موقع پر جان بحق ۔متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا گیا ۔تخت بھائی پولیس نے ملزم ٹریکٹر ڈرائیور غالب گل ولد حبیب گل کے خلاف دفعہ 279/320 کے تحت دفعات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔