راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
علیمہ خان کی عدم پیشی پر عدالت نے نویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور انہیں گرفتار کرکے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
