ضلع کوہاٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، واقعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مطلوب اور سرگرم دہشت گردوں ہلاک کر دیئے۔
یہ آپریشن تھانہ ایم آر ایس کوہاٹ کی حدود میں کیا گیا، خفیہ مصدقہ اطلاع پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
کوہاٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت محمد قاسم، شاہمد، ساحر عرف پاٹا کے ناموں سے ہوئی، یہ تینوں مارے جانے والے دہشت گرد سرگرم عسکریت پسند تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد درہ آدم خیل، ضلع کوہاٹ میں کانسٹیبل یونس کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان تھے، جبکہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد ساحر عرف پاٹا طور چپر پوسٹ پر ہونے والے حملے میں بھی نامزد تھا۔
