تخت بھائی:
ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے دفتر میں تزئین و آرائش اور توسیعی حصے کا افتتاح کیا اور تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر توسیعی و تزئین و ارائش منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عدنان ممتاز خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان، اے اے سی عالم زیب ڈی۔ایس۔پی عابد خان۔تحصیلدار روح الامین۔ایم۔پی۔اے افتخار علی مشوانی کے فوکل پرسن محمد شاھد خان سمیت متعلقہ عملہ اور معززین شہر بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان نے دفتر کی تزئین و توسیع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کا بہتر اور سہل ماحول بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔
