خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں شرپسندوں نے میرانشاہ روڈ پر پل بارودی مواد سے اڑا دیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میرانشاہ روڈ پر جو پل بارودی مواد سے اڑایا گیا ہے وہ معصوم اباد کے قریب واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پل سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں دونوں کی آمدورفت کے لئے مرکزی راستہ ہے اور یہاں دن بھر ٹریفک جاری رہتی ہے ، اس علاقے میں اس نوعیت کے واقعات وقفے وقفے سے پیش آتے رہے ہیں، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، تاہم رات کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے پل کو نقصان پہنچایا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
