خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں فلائنگ کوچ حادثہ ہوا ہے، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی صورتحال اور دشوار گزار راستوں کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، حکام نے شہریوں اور مسافروں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں فلائنگ کوچ حادثہ ہوا ہے، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔