محکمہ انسداد دہشتگری باجوڑ نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیلئے موجود ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے دونوں خطرناک شرپسند گرفتار کئے گئے ۔
