ایبٹ آباد کے برن گلی کھڑی کے مقام پر کیری ڈبہ ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ایبٹ آباد گاڑی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئیں اور تمام جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماریہ (25 سالہ)، فاطمہ (33/34 سالہ)، زوالفقار عرف پپو (45 سالہ)، زبیر (23 سالہ)، یاسر (38 سالہ) اور اختر (35 سالہ) شامل ہیں۔ گاڑی برن گلی سے ایبٹ آباد کی طرف آرہی تھی کہ کھڑی کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ ایبٹ آباد گاڑی حادثہ کے فوری ردعمل سے تمام لاشیں بروقت ورثاء کے حوالے کی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
