نوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران پولیس اور مقامی قبائل نے شجاعت اور یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی۔ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جس کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج کے مسلح افراد نے مقامی لوگوں سے جھڑپ کی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ گھمسان کی لڑائی کے بعد پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے ہاتھی خیل قوم کے بہادر شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری نے مشترکہ آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور مقامی افراد کے اس مشترکہ آپریشن نے علاقے میں امن کے قیام کی کوششوں کو نئی تقویت دی ہے، جبکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو بھی مزید مضبوط کیا ہے۔
