مردان( کرائمز رپوٹر) مردان میں زہریلے بیج کھانے سے 2کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔
واقعہ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پیش آیا جہاں کھیل کود کے دوران زہریلے بیج کھانے سے 2بچیاں جاں بحق ہو گئیں جن کی شناخت 6سالہ آنابیہ اور 4سالہ معافارا کے ناموں سے ہوئی ۔ ذرائع کے زہریلے بیج کے اثرات 24گھنٹے بعد ظاہر ہوئے،آنابیہ پشاور جبکہ معافارا مردان میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔
اہلِ علاقہ نے بچیوں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،نماز نازہ میں بڑڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
