ضلع سوات میں افسوسناک واقعہ، مٹہ کے علاقے چپریال میں جنازے کے دوران فائرنگ واقعہ رونما ہوا، جس میں پیپلز پارٹی رہنما سمیع اللہ قتل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جنازے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ، جسے فوری طور پر سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بر سوات کے صدر سمیع اللہ جنازے میں شریک تھے، کہ اس دوران حملہ آوروں کی جانب سے اچانک فائرنگ کی گئی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ سوات میں افسوسناک واقعہ، مٹہ کے علاقے چپریال میں جنازے کے دوران فائرنگ واقعہ رونما ہوا، جس میں پیپلز پارٹی رہنما سمیع اللہ قتل کر دیئے گئے۔